Poetry

Dream (خواب)

Prof. Dr. Adeel Afzal · 28 Jan 2024

کیا قیامت ہو کہ اے وجہ تخلیق عالمﷺ
مری چشم خوابیدہ کو ترا دیدار ہو جائے
بعد از مرگ جنت و کوثر کی تمنا تو ہے مسلسل
خواب ایسا ہو کہ اک جام کوثر نثار ہو جائے
بر سبیل عمل نہیں ہوں قابل دید گرچہ
ڈر بھی ہے کہ حقیقت گناہ نہ کہیں آشکار ہو جائے
اک بےقصد یقیں ہے مگر اے رحمتہ اللعالمینﷺ
دو جہاں پا لوں یہ آنکھ گر ترے روبرو شرمسار ہو جائے
اک خلش پیہم ہے کہ حال دل تجھے سناؤں
تو ہاتھ اٹھائے اور میرا غافل بخت بیدار ہو جائے
شوق ہے کہ نور رخ مصطفیٰﷺ سے دل منور کر لوں
دھڑکا یہ کہ آنکھ کھلے، دل مضطرب اور بے قرار ہو جائے
۔۔۔
د۔ عدیل افضل
27-01-2024

Originally published at aafzal.net.